ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب: دوبارہ عمرہ کی فیس ختم، کئی محکموں کی تشکیل نو کا فیصلہ

سعودی عرب: دوبارہ عمرہ کی فیس ختم، کئی محکموں کی تشکیل نو کا فیصلہ

Wed, 11 Sep 2019 11:08:45    S.O. News Service

ریاض،11؍ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ حکومت نے دوسری بارہ عمرہ کے لئے مقرر کردہ فیس ختم کردی ہے- اس کے علاوہ کئی سرکاری محکموں کی تشکیل نو کی گئی ہے- وزٹ ویزہ، ٹریفک اور حج وعمرہ سروسز کے محکموں کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے- رپورٹ کے مطابق وزیر حج نے کہا کہ یہ فیصلہ”ویژن2030“کے اہداف کے حصول کی کوششوں کی طرف اہم قدم ہے جس میں عمرہ زائرین کا ہدف سالانہ 30ملین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز عازمین حج اور عمرہ کی سعادت کے لئے آئے اللہ کے مہمانوں کو بہترسے بہتر سہولیات کی فراہمی کا عزم کیے ہوئے ہیں -


Share: